بلاگ

معروف لوک فنکار پھٹانے خان کو گزرے سولہ برس بیت گئے

پاک و ہند کے معروف صوفی گائیک استاد پٹھانے خان کو بچھڑے سولہ برس بیت گئے، معروف صوفی شعرا کے کلام کو اپنی سریلی آوازمیں امرکرنے والے پٹھانے خان آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے ہیں۔

پٹھانے خان کااصل نام غلام محمد ہے اورآپ سرائیکی زبان کے گلوکارتھے، انہوں نے زیادہ ترکافیاں اورغزلیں گائیں جو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بہت مقبول ہوئیں۔

غلام محمد کی پیدائش 1926ء میں بستی تمبو والی میں ہوئی جو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوب میں صحرائے چولستان میں واقع ہے۔

صوفيانہ کلام کو دل کی گيرائيوں کے ساتھ ادا کرنے کا خاص ہنر پٹھانے خان کا اثاثہ تھا انھوں نے بابا بلھے شاہ کے کلام کو اس کی تمام ترنزاکتوں کے ساتھ گايا۔

استاد پٹھانے کی گائیکی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔ استاد پٹھانے خان کی معروف کافی ’’میڈا عشق وی توں، میڈا یاروی توں‘‘ آج بھی زبان زدِعام ہے۔

استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

پٹھانے خان کی وفات جمعرات 9 مارچ 2000ء میں ہوئی، آپ کو کوٹ ادومیں سپرد خاک کیا گیا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close