بلاگ

روم کے تاریخی کولوزیم کی سیر کریں

اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع کولوزیم تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ 72 عیسوی میں تعمیر کیا جانے والا یہ وسیع و عریض ہال کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس میں ڈرامے پیش کیے جاتے تھے جو مختلف تاریخی جنگوں پر بنائے جاتے تھے۔

اہل روم کے لیے ایک تفریح لڑائی دیکھنا بھی تھی۔ یہاں اکثر لڑائیاں بھی منعقد کی جاتی تھی جن میں سے ایک فریق اکثر انسان اور دوسرا کوئی خونخوار جانور ہوتا تھا۔ ان لڑائیوں کا اختتام کسی ایک فریق کی موت کی صورت میں ہوتا تھا۔

یہاں مجرموں کو پھانسی بھی دی جاتی تھی جس کے لیے گلوٹین کا استعمال کیا جاتا تھا۔ گلوٹین ایک تختہ اور تیز دھار آلے پر مشتمل ہوتا تھا جس کے اوپر مجرم کو لٹایا جاتا اور اوپر سے تیز دھار آلہ آ کر اس کی گردن پر گرتا تھا۔

رومی ان پھانسیوں کو دیکھنے کے لیے بڑے شوق سے جمع ہوا کرتے تھے۔ یہاں روم کے ماہر شمشیر زنوں کو تربیت بھی دی جاتی تھی۔

کولوزیم میں بیک وقت 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ کولوزیم کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے تاہم اب بھی دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کے لیے کھنچے چلے آتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close