بلاگ

بل گیٹس سے اہم ترین چیز چھن گئی

واقعی روپیہ کسی کا نہیں بھیا،یقین نہ آئے تو امریکی میگزین فوربز کی تازہ ترین رینکنگ پڑھ لیں جس کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے،بلکہ ان کی جگہ ہسپانوی تاجر نے لے لی ہے۔ میگزین کے مطابق ہسپانوی بزنس مین امانشیو اورٹیگا بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ معروف فیشن برانڈ زارا کے مالک امانشیو اورٹیگاکے اثاثوں کی مجموعی مالیت 78ارب ڈالر ہوگئی ہے، جو بل گیٹس کے 77ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امانشیو اورٹیگاکی کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں2 اعشاریہ 5فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اب وہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ امانشیو اورٹیگ ایک ریلوے ملازم کے بیٹے ہیں جبکہ تمام دولت انہوں نے اپنی محنت سے کمائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close