بلاگ

شہید ملت خان لیاقت علی خان کو قوم سے بچھڑے 65برس بیت گئے

ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کی 65ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ انہیں انیس سو اکیاون میں آج ہی کے روز راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران سید اکبر نامی شخص نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ نوابزادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر اٹھارہ سو پچانوے کو بھارتی پنجاب کے گاو¿ں کرنال میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی،بعد ازاں لیاقت علی خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہے جہاں سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ چلے گئے۔1933 میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، قائد ملت لیاقت علی خان برٹش حکومت کی عبوری حکومت کے پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمدعلی جناح نے انھیں ملک کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا، جس پر قائد کے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لئے انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close