بلاگ

کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

ویسے تو کتے کو ایک دفادار جانور سمجھا جاتا ہے اور اس کی وفا داری کی مثالیں دی جاتی ہیں، لیکن کتے میں وفا داری کے علاوہ بھی بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جنہیں جان کر آپ بہت حیران ہوں گے۔

حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا کہ کتوں کی یادداشت کے بارے میں اس سے قبل جو اندازے لگائے گئے تھے وہ کافی حد تک غلط ہیں اور کتوں کی یادداشت دراصل اندازوں سے کہیں زیادہ تیز ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ نے ماضی قریب میں کتوں کے سامنے جو کیا ہوگا وہ کتوں کو یاد رہتا ہے اور ممکن ہے اگر وہ آپ ہی جیسی صورتحال کا سامنا کریں تو وہ وہی کریں گے جو آپ نے کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل کتوں کے لیے ماضی میں سفر کرنے جیسا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر وہ اپنے مالک کو چھتری کو اس طرح سے چھوتے ہوئے دیکھیں گے تو جب بھی وہ دوبارہ اس چھتری کو دیکھیں گے، ان کے ذہن میں پرانا منظر تازہ ہوجائے گا اور پھر وہ وہی کریں گے جیسا ان کے مالک نے کیا تھا۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ کتے جن چیزوں سے اپنے مالک کو خوش ہوتا دیکھتے ہیں وہ ان کو زیادہ یاد رکھتے ہیں اور بعد میں وہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے مالک کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مالک کو خوش کرنا کتوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل بھی کتوں پر ایک تحقیق کی گئی تھی جس سے پتہ چلا تھا کہ

اپنے مالک کی خوشبو، اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔

کتوں کی دوسری خوبی ذہانت ہے۔ اس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہموسیقیکو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔ یعنی موسیقی اور الفاظ جس طرح انسان پر اثر انداز ہوتے ہیں اسی طرح کتوں پر بھی ہوتے ہیں۔

تو گویا ثابت ہوا کہ کتے میں ذہانت اور وفاداری دونوں حد درجہ موجود ہیں۔ یہ دونوں خصوصیات آج کل بہت نایاب ہیں لہٰذا آپ کو بھی سنجیدگی سے کتا پالنے پر غور شروع کردینا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close