تجارت

اے ٹی ایم مشین 50 سال کی ہوگئی

لندن: 50 سال پہلے 27 جون 1967ء میں دنیا کی پہلی ‘آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) لندن کے علاقے این فیلڈ میں بارکلیز بینک کی ایک شاخ میں لگائی گئی تھی۔ اے ٹی ایم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بینک نے اس پہلی مشین کو سونے کی مشین میں تبدیل کر دیا ہے۔بینک آف انگلینڈ کے چیف کیشئر وکٹوریہ کلیلینڈ نے اے ٹی ایم کے 50 سال مکمل ہونے پر کہا کہ ابھی عشروں تک لوگوں کے لیے کیش کی ضرورت برقرار رہے گی۔

وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب کاغذ کے نوٹوں اور سکّوں کے استعمال کا چلن کم ہو رہا ہے تاہم مستقبل میں بینکوں کے لیے ان کی اہمیت برقرار رہے گی۔انھوں نے کہا کہ آج بھی برطانیہ میں 94 فیصد لوگ کیش یعنی نقدی کا ستعمال کرتے ہیں۔وکٹوریہ کلیلینڈ کا کہنا ہے کہ پیسوں کے لین دین میں تقریبا نصف سے زیادہ صورتوں میں نقدی کا استعمال کیا جاتا ہے اور کسی بھی دکان کے لیے یہ بہت اہم ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close