تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1051 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کے 190 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے جس کے باعث صرف 2 روز میں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 590 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 51 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور انڈیکس 43 ہزار 56 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 190 ارب روپے ڈوب گئے ہیں جبکہ 2 روز کی مسلسل مندی کے بعدسرمایہ کاروں کے اب تک 590 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔  پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ساڑھے 9 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے مجموعی طور پر2 ہزار ارب سے زیادہ روپے ڈوب چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close