تجارت

سونے کی تولہ قیمت 300 روپے گھٹ کر 51 ہزار روپے ہوگئی

کراچی: سونے کی تولہ قیمت 51 ہزار سے نیچے آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1251 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کی کمی ہوئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد ،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 900 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 43 ہزار 628 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر ردوبدل 730 اور دس گرام 625.71 روپے رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close