Featuredاسلام آبادتجارت

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے بوجھ کو نظر انداز کر کے قیمتیں کم کیں

اسلام آباد :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زبردستی کم رکھنے سے انڈسٹری پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا تھا، انڈسٹری پر بوجھ کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں زبردستی کم رکھنے سے انڈسٹری پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

خط کے مطابق حکومت نے زبردستی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا۔ حکومتی کے منظور کردہ فارمولے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا تھا۔ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے بوجھ کو نظر انداز کر کے قیمتیں کم کیں۔

خط میں بتایا گیا کہ حکومت نے پیٹرول 3 روپے 21 پیسے لیٹر اور ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 2 روپے 21 پیسے مارجن کم کیا۔ کرنسی کا نقصان 3 روپے اور ڈیزل پر 2 روپے 11 پیسے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close