اسلام آبادتجارت

حکومت کا ایک ہی مقصد ہے غرب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا : مصدق ملک

اسلام آباد: روس ہمیں رعایت پر خام تیل فراہم کرے گا معاہدوں کو آگے بڑھا رہے ہیں 

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  موجودہ وقت میں سب سے زیادہ بوجھ غریب آدمی کو اٹھانا پڑ رہا ہے، موجودہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، غرب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا، ہمیں ہر سال توانائی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ چاہیئے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری تمام ترجیح ملک کی ترقی و خوشحالی ہے، کسی بھی حکومت کا واحد مقصد عوام کی فلاح ہونا چاہیے، ملک کی شرح ترقی اوپر جائے گی تو لوگ خوشحال ہوں گے، کارخانے اور کاروبار چلیں گے تو نوکریاں پیدا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں گزشتہ سال سے زیادہ گیس فراہم کریں گے، آذر بائیجان سے گیس پر معاہدہ طے پارہے ہیں، پاکستان کے گیس کے ذخائر ہر سال 10 فیصد کم ہورہے ہیں، کوشش ہے جنوری میں ایک ایل این جی کا کارگو لاسکیں، پیٹرول کے لیے روس کا دورہ کیا جو بہت اچھا رہا، روس سے خام تیل پر بات آگے بڑھارہے ہیں۔
مصدق ملک نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روس ہمیں رعایت پر خام تیل فراہم کرے گا، معاہدوں کو آگے بڑھا رہے ہیں جس سے ہمیں سستاخام تیل ملے گا، چاہتے ہیں تیل خریدنے کی گفتگو حقیقت میں تبدیل ہو، روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 پاکستان میں ریفائن ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کی ٹیم جنوری کے دوسرے ہفتے پاکستان آرہی ہے، بلاول نے ٹھیک بات کی ہے، اس وقت ہم روس سے کوئی تیل نہیں لے رہے، کنفیوژن دور کرنے کیلئے تمام تفصیلات وزارت خارجہ کو فراہم کردیں گے، ہمارا فرض ہے وزارت خارجہ کو آن بورڈ لیں، روس ہمیں ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا، امید ہے رعایتی قیمت پر ملے گا، روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close