More share buttons
Share with your friends










Submit
تجارت

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1927 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونےکی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونےکی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2080 روپے اور 1783 روپے 26 پیسے پر مستحکم رہی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close