تجارت

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکہ نے پاکستان کو اربوں روپے دے دیئے لیکن ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی کا دل کرے گا یہ رقم فوری واپس کردی جائے

واشنگٹن ، نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک طرف پاکستان کیخلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی کی تو دوسری طرف امریکہ نے پاکستان کو 225 ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے بائیس کروڑ روپے) دینے کا عندیہ دیدیا لیکن ساتھ ہی ایسی شرط رکھ دی کہ شاید پاکستان اس امداد کو قبول نہ کرے کیونکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کیخلاف مزید کارروائی کرنے پر یہ رقم پاکستان لے سکتا ہے۔ انگریزی جریدے’دی ہندو‘ نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کا آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو 225 ملین ڈالر کی مشروط امداد دی ہے جو ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کیخلاف مزید کارروائی پر پاکستان لے سکتا ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی صدر ٹرمپ نے پاکستان پر افغانستان میں امریکیوں کو قتل کرنیوالے دہشت گردوں کوپناہ دینے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بگڑ گئے لیکن اعلان کے باوجود شرائط پوری ہونے تک یہ اکاﺅنٹ بلاک رہے گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دورے سمیت امریکی حکام کیساتھ تین اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی منسوخ کردی تھیں اور پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کو دھمکی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے اسے مسترد کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close