تجارت

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت نو امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1952 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونےکی قیمت 250 روپے کی گراوٹ کےب عد 235750 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی تنزلی کے بعد 202118 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close