تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس 93 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید93.77 پوائنٹس کے اضافے سے43347.03 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں8 ارب61 کروڑ50 لاکھ 30 ہزار545 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں 44 لاکھ 23 ہزار720 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں71 کروڑ77 لاکھ59ہزار117 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر396 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،107 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر22 کروڑ18 لاکھ 93ہزار720حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب 98 کروڑ9 لاکھ 15 ہزار228 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل89 کھرب 65 ارب 93 کروڑ 14 لاکھ 96 ہزار 267 روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 74 ارب 54 کروڑ65 لاکھ 26 ہزار 267 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 5کروڑ77 لاکھ 89 ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close