تجارت

پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری پاکستان کی،چین کیلئے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں، اس دروان چین کیلئے برآمدات ایک ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں،چین کیلئے برآمدات کا حجم ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز تھا، جولائی تا جنوری،چین سے درآمدات 7 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں،چین سے درآمدات کا حجم 7 ارب 66 کروڑ ڈالرز تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close