تجارت

ٹیوٹا کمپنی کا اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 65,000 روپے تک اضافے کا اعلان

لاہور : ٹیوٹا کمپنی کی گاڑیوں کے شائقین کیلئے بری خبر ہے کہ کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 65 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مئی 2016ءسے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی یکم مئی 2016ءکے بعد متعارف کرانے والے ہر ماڈل کی گاڑیوں میں کچھ جدید فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ان خریداروں پر بھی ہو گا جنہیں گاڑی کی بکنگ کراتے ہوئے یکم مئی کے بعد کا وقت دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیوٹا کرولا پاکستان میں مشہور ترین برانڈ ہے جس کی فروخت میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ناقابل یقین اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے کسٹم ڈیوٹی میں اضافے اور امپورٹڈ پارٹس پر ٹیکس کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں بھی گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے مطابق ٹیوٹا نے پاکستان میں جولائی 2015ءسے فروری 2016ءتک کل 38,069 گاڑیاں فروخت کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 31,042 رہی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close