تجارت

ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

ایشین کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ٹوکیو میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ جمعے کو نیویارک کی شرح 113.08 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 113.62 ین فی ڈالر جبکہ یورو کے مقابلے میں 1.1164 ڈالر فی یورو سے مستحکم ہوکر 1.1156 ڈالر فی یورو ہوگئی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ بھی تیز رہی جو 126.30 ین فی یورو سے بڑھ کر 126.75 ین فی یورو پر آگئی۔گزشتہ روز امریکی محکمہ تجارت کی جاری رپورٹ کے مطابق 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو 1.4 فیصد رہی جس کی وجہ صارفین کی جانب سے مصنوعات اور جائیدادوں کی خریدوفروخت میں اضافہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close