تجارت

قرضوں میں اضافے سے روپے کی قدر کم ہورہی ہے

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا حجم ملک کے کل جی ڈی پی کا 63.5 فیصد ہوگیا ہے۔ قرضوں میں اضافے سے روپے کی قدر کم ہورہی ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق کسی بھی ملک کے حکومتی قرضوں میں اضافہ سے ایکسچینج ریٹ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پاکستان بھی اسی صورتحال سے گزررہا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کے مالی خسارے میں کمی متوقع ہے لیکن خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری میں تاخیر سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والی معاشی اصلاحات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کا مالی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی محصولات کا 33.2 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close