تجارت

سی پیک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں، چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے بیان مطابق چین کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ کانگ شوان یو نے کہا ہے کہ چین سی پیک کی حفاظت پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔ چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ کانگ شوان یو نے کہا ہے کہ چین سی پیک کی حفاظت اور مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کامیابی پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتا ہے، چین پاکستان ہمیشہ سے اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید وحمایت کرتے ہیں، پاک فوج چین پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کررہی ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے جب کہ چین کی دوستی پاکستان کے لیے ہمیشہ اہم رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت چین کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو بڑھانے کیلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

چینی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ چین کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ کانگ شوان یو وفد کے ہمراہ سی پیک اجلاس کے سلسلے میں پاکستان گئے تھے، کانگ شوان یو نے دورے کے دوران جنرل ہیڈکوآرٹرز (آرمی ) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں چینی اسسٹنٹ وزیرخارجہ نے پاک فوج کے سی پیک کی حفاظت کیلیے اقدامات پر تعریف اور پاک فوج کی مشترقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف اہم کامیابیوں کو سراہا۔

کانگ شوان یو نے مزید کہاکہ چین اور پاکستان ہمیشہ سے ہی اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کی پالیسیوں سمیت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، دونوں ممالک ہی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ چین پاکستان کا اہم اور بہترین دوست ہے، چین کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاک فوج اور حکومت چین کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، تعلقات کی مضبوطی کیلیے ناگزیر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بین الاقوامی طورپر انسداد دہشت گری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، دونوں طرف سے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close