More share buttons
Share with your friends










Submit
تجارت

اے ٹی ایم فراڈ: اسٹیٹ بینک کا اے ٹی ایم کارڈ میں تبدیلی کا فیصلہ

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ڈیبٹ کارڈز سے اسکمنگ کی وارداتوں پر آئندہ سال سے اے ٹی ایم کارڈز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اے ٹی ایم کے ذریعے اسکمنگ سے صارفین کا ڈیٹا چرا کر رقوم چوری کرنے کا انکشاف ہوا جس میں کئی بینک صارفین کو اپنی رقوم سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ انہیں اس چوری کا پتا بینک کے بتانے پر پڑا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کارڈ کے پیچھے مقناطیسی اسٹرپ سے اکاؤنٹس تفصیلات چرا کر غیر قانونی کام کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح ملک کے اندر اور باہر مختلف جگہوں سے رقوم غیر قانونی طور پر نکلوائے گئیں، اب تک 296 کھاتے داروں نے مشکوک لین دین کی شکایت کی اور نکلوائی گئی رقم کا اندازہ ایک کروڑ 2 لاکھ روپے ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حبیب بینک نے مشتبہ کارڈز منسوخ کردیئے ہیں، بینک نے متاثرین میں رقوم ادائیگی شروع کردی ہے اور مرکزی بنیک جائزہ لے رہا ہے کہ حبیب بینک اے ٹی ایمز استعمال کرنے والے دیگر بینک صارفین تو اس کا نشانہ نہیں بنے۔

 مرکزی بینک نے کہا ہے کہ آئندہ سال 30 جون سے یورو پے ماسٹر کارڈز متعارف ہوں گے جس میں ہیکرز کا نشانہ بننے والی مقناطیسی اسٹرپ کے بجائے چپ موجود ہوگی۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close