تجارت

رواں برس پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے گا

یکم دسمبر سے پاکستان میں کینو کا برآمدی سیزن شروع ہوگیا اور رواں سال تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائےگا۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل امپوٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف وحید احمد کے مطابق روس اور ایران کی منڈیوں میں درپیش مشکلات کے سبب رواں سال کینو کا برآمدی ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کینو برآمدات کم ہورہی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان میں کینو کے معیار کو بڑھانے پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی برآمدات کم ہورہی ہیں۔ رواں برس کینو کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close