تجارت

ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ، انٹر بینک مارکیٹ میں 111 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی قدر میں اس تیزی سے اضافہ ہوا کہ سرمایہ کاروں نے اپنے سر پکڑ لیے ہیں ۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث بیٹھے بٹھائے پاکستان کے قرضوں میں ڈھائی سو ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج (منگل کو) ڈالر کی قدر میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 111 روپے پر پہنچ گئی تاہم بعد میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی اور یہ109 روپے 50 پیسے پر آگیا، ڈالر کی حتمی قیمت کا تعین کاروبار کے اختتام پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین کاروباری ایام کے دوران ڈالر کی قدر میں ڈھائی روپے کا اضافہ ہوا ہے، 105 روپے 65 پیسے سے شروع ہونے والا سلسلہ 111 روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس میں مزید اتار چڑھاﺅ جاری ہے۔ روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمت کے باعث پاکستان پر بیرونی قرضوں میں ڈھائی سو ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅ اور بیرونی قرضوں کی زیادتی کی وجہ سے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ اسٹیٹ بینک اس وقت تک ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا جب تک سٹے بازی کا خوف پیدا نہ ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close