تجارت

سعودیہ، متحدہ عرب امارات کا ٹيکس کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

خلیج کی دو امیر ترین ریاستوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ٹيکس کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ديگر خليجی ممالک بھی آئندہ برسوں ميں اپنی اپنی ٹيکس اسکيموں کا اعلان کرنے والے ہيں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات يکم جنوری 2018 سے سامان و سروسز پر 5 فيصد ٹيکس لگانے والے ہيں۔ يہ قدم عالمی منڈی ميں تيل کی قيمتوں ميں کمی کی وجہ سے ملکی آمدنی گھٹنے کے سبب اٹھايا گيا ہے اور اس کا مقصد کچھ اضافی منافع حاصل کرنا ہے۔

’ويليو ايڈڈ ٹيکس‘ (VAT) کھانے پينے کی اشياء، کپڑوں، اليکٹرونک مصنوعات، گيسولين، فون، پانی، بجلی اور ہوٹل کی قيمتوں پر لاگو ہوگا۔

جبکہ مکانات کے کرائے، پراپرٹی، چند ادويات، ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور اسکولوں کی ٹيوشن فيس جيسے اخراجات کو فی الحال ٹيکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات ميں تعليم کے شعبے ميں بھی ٹيکس متعارف کرايا جا رہا ہے۔

ابوظہبی سے شائع ہونے والے نیشنل اخبار کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وجہ سے رواں برس کے مقابلے میں اگلے برس متحدہ عرب امارات میں رہائش کی لاگت 2.5 فیصد بڑھ جائے گی جبکہ تنخواہیں اتنی ہی رہیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close