تجارت

چینی میں ہاتھی دانت سے بنائی مصنوعات کی تجارت پر پابندی عائد

بیجنگ: چینی حکومت نے ہاتھی دانت سے بنائی گئی مصنوعات کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پابندی کا یہ اعلان چینی وزارت جنگلات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس پابندی کے تحت چین کے اندر بھی کسی سٹال یا دکان پر ایسی مصنوعات کی فروخت کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ چینی حکومت پہلے ہی ہاتھی دانت سے تیار کی گئی اشیا کی خرید و فروخت اور بیرون ممالک ترسیل پر جزوی پابندی عائد کیے ہوئے تھی۔یہی نہیں اس پابندی کے نتیجے میں چین بھر میں 67 فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close