تجارت

مہنگائی کا بم بیماروں پہ بھی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے طبی سہولیات سے محروم عوام کی مشکلات میں کمی کے بجائے پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافے کے باضابطہ احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ادویات کی قیمتو ں میں 2.08 فیصد اور نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد جبکہ 5 روپے سے کم مالیت کی دوا کی قیمت میں 4.16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈرگ پرائس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ادویات کی قیمت میں اضافے کا اطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیے دائر مقدمات پر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمت میں اضافہ کرنے کے 15 دن کے اندر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو رپورٹ بھجوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close