تجارت

ورلڈ بینک کی پاکستان میں صنعتی پیداواری عمل کی رپورٹ جاری

ورلڈ بینک گروپ کے رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن آئی ایف سی نے پاکستان میں صنعتوں کے پیداواری عمل سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ورلڈ بینک گروپ کے رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن آئی ایف سی کی پاکستان میں صنعتوں کے پیداواری عمل سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بعض صنعتیں توانائی کی بچت کی حامل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کی 20 فیصد بچت ممکن ہے جس سے اربوں روپے بچ سکتے ہیں اور ان کو دیگر ترقیاتی مدوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این پی او کے سربراہ عبدالغفار خٹک، سی پی آئی کے سربراہ اظہر الدین، آئی ایف سی کی شبانہ الد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ توانائی اور پانی سے متعلق بچت رجحانات اپنا کر 76 ملین ڈالر کے اخراجات بچائے جاسکتے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کلینر پروڈکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے 22 فیصد توانائی کی بچت ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوگر انڈسٹری توانائی کے استعمال سے متعلق استعداد میں اضافے کے ذریعے سالانہ ایک ارب 70 کروڑ روپے کی بجلی بچا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سلسلے میں شعور اور آگاہی فراہم کر کے اس نظریے کو حقیقت بنایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close