تجارت

بجٹ 17-2016:کا بینکنگ سیکٹر کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں بینکنگ سیکٹر پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرے تاکہ یہ شعبہ مزید بہتر ہو۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے بینکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بینکنگ سیکٹر پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ یہ شعبہ مزید مستحکم ہو کر کاروباری برادری کی ضروریات پوری کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم بینکاری نظام متعدد میگا پراجیکٹس اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جو ملک کی تقدیر بدل دے گا، کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسوں میں کمی کو دور دراز علاقوں تک بینکاری کی خدمات پہنچانے، زرعی قرضوں کا حجم بڑھانے، پراجیکٹ فنانسنگ، بزنس ڈویلپمنٹ و ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور ہیومن ریسورس میں بھاری سرمایہ کاری سے مشروط کرنے پر بھی غور کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close