تجارت

جرمنی کا نیا ریکارڈ، برآمدات کی سالانہ مالیت 12.8 کھرب یورو

برلن: جرمن معیشت نے 2017ء میں اپنی برآمدات کی مجموعی مالیت کے حوالے سے مسلسل چوتھے برس بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے، جہاں ایک طرف اگر صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا تو دوسری طرف عالمی معیشت میں بحالی کا عمل بھی گزشتہ برس جرمن اقتصادیات کے لیے بہت معاون ثابت ہوا۔اس دوران جرمن مصنوعات کی دنیا بھر کو برآمد میں نہ صرف 2011ء کے بعد سے سب سے تیز رفتار سالانہ اضافہ دیکھا گیا بلکہ یہ بھی ہوا کہ اپنی انہی برآمدات کے لحاظ سے جرمنی نے مسلسل چوتھے سال بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔وفاقی دفتر شماریات کا کہنا ہے کہ 2017ء میں جرمنی نے کْل 1.28 ٹریلین یورو یا 1.57 ٹریلین ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں۔ یہ مالیت اس سے ایک سال پہلے 2016ء کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ تھی۔اس سے قبل جرمن برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر سب سے تیز رفتار اضافہ 2011ء میں دیکھنے میں آیا تھا، جو 11.5 فیصد رہا تھا۔ جرمنی کی معیشت زیادہ تر ایک برآمدی معیشت ہے، جس میں فیصلہ کن کردار اس یورپی ملک کی مصنوعات اور پیشہ ورانہ خدمات کی برآمد کرتی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جرمنی کو پچھلے سال 2.5کھرب یورو کا یہ سالانہ تجارتی منافع صرف مصنوعات کی برآمد سے ہوا اور اس میں ابھی پیشہ ورانہ خدمات کی برآمد شامل نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close