تجارت

پاکستان سے یہ چیز دھڑا دھڑ آرہی ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے، بھارت نے نیا شور مچا دیا

نئی دہلی: روایتی حریف ملک بھارت پاکستان پرا لزام تراشی کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا لیکن بعض اوقات ایسے الزام لگائے جاتے ہیں کہ جن کاکوئی سر پیر نہیں ہوتا بلکہ خود ہی دنیا میں تماشہ بن جاتا ہے ،ایسا ہی کچھ اب کی بار بھی ہوااور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں پرنٹ ہونیوالے 2000روپے کے نقلی نوٹ بھارت آرہے ہیں اورانہیں روکنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرپارہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق2000روپے کے غیرقانونی اور نقلی انڈیا بنگلہ دیش بارڈ سے بھارت آرہے ہیںاور اس دفعہ سامنے آنیوالے نوٹ اصلی نوٹ سے مشابہت رکھتے ہیں۔ نوٹ کے اندر موجود 17سیکیورٹی فیچرز میں سے تقریباً آدھے فیچرز ان جعلی نوٹوں میں موجود ہیں۔

پانچ دن قبل ویسٹ بنگال پولیس نے مالدہ کے26سالہ عزیز الرحمان کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے دو ہزار روپے کے 40جعلی نوٹ برآمد ہوئے ،بی ایس ایف کے سینئر حکام نے بتایاکہ سیکیورٹی ایجنسیز کی طرف سے برآمد کیے گئے نوٹس کی تعداد سیکیورٹی ایجنسی کیلئے اہم ہے ، سیکیورٹی فیچربھی انتہائی مہارت کیساتھ ڈالے گئے ، ہم آربی آئی کیساتھ اپنے اہلکاروں کو تربیت دلانے کیلئے بات چیت کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے ملزم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایاکہ یہ نوٹ مبینہ طورپر آئی ایس آئی کی معاونت سے پاکستان میں چھاپے گئے اور پھر بنگلہ دیش کے بارڈر کے ذریعے سمگل کیے گئے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی مرشدآباد مکیش کمار نے بتایاکہ پہلے جہاں سے بھی جو نوٹ پکڑے گئے ، وہ یا تو سکین ہوتے ہیں یا پھر رنگین فوٹو کاپی ہوتی ہے لیکن ان کرنسی نوٹس کو سوفسٹیکیٹڈ ڈائیز استعمال کرکے پرنٹ کیاگیا، یہ نوٹ جب آربی آئی کو بھیجے گئے تو حکام نے کہاکہ ان جعلی نوٹس میں استعمال ہونیوالے فیچرز کو اصلی نوٹ سے امتیاز کرنا کافی مشکل ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close