تجارت

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 7ڈالراضافے سے 1349ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 56 ہزار 550 روپے ہوگئی، اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت48ہزار471روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت810روپے کی سطح پربرقرار رہی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close