تجارت

سٹاک مارکیٹ گر گئی

کراچی: سیاسی افراتفری کی صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ گر گئی،پاکستا ن سٹاک ایکسچینج میں حصص کا بزنس مندی کاشکار رہا۔کے ایس ای100انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی حدسے گر گیا اور42900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید49ار ب روپے ڈوب گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی افراتفری کی صورتحال پاکستان سٹاک مارکیٹ پر تیزی کیساتھ اثر انداز ہو رہی ہے ،مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بدھ کے روز بھی سرمائے کا انخلا جاری رکھا جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کے گرداب میں آچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close