تجارت

کراچی: پورٹ قاسم سے ملک بھر میں تیل کی درآمد معطل

کراچی: پورٹ قاسم پر ڈسچارج پائپ لائن ٹوٹنے سے ملک بھر میں تیل کی درآمد کا عمل معطل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر جہاز لگنے کے دوران ڈسچارج پائپ ٹوٹ گیا جس سے بندرگاہ پر کام رک گیا اور ملک بھر میں تیل کی درآمد کا عمل بھی معطل ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کپتان کی غلطی اور بندرگاہ کے ورکرز کی جانب سے جہاز صحیح طرح سے ہینڈل نہ کیے جانے پر ٹکرایا جس پر کپتان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہازمیں سعودی کمپنی کا تقریباً 35 ہزار ٹن ڈیزل موجود تھا، جہازسے ڈیزل منتقلی روک کر نقصان کا معائنہ اور مرمت شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close