تجارت

تجارتی خسارہ گیارہ ماہ کے دوران 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

مالی سال 2015-16 ء کے پہلے گیارہ ماہ ( جولائی تا مئی 2015-16ء ) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، ، جبکہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 8فیصد زائد رہا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی 2014-15ء) کے دوران 21 ارب 85 کروڑ 90لاکھ ڈالرکی برآمدات کی گئیں ۔

جو رواں سال جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران2 ارب 70 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی سے 19 ارب15 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئیں ، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 12.37 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب سے ملکی درآمدات گذشتہ سال کے ابتدائی گیارہ ماہ ( جولائی تا مئی 2014-15ء ) کے دوران 41 ارب 45کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں ، امسال جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران ایک ارب 13 کروڑ 70لاکھ ڈالر کم ہوکر 40 ارب 32کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں ، اس طرح درآمدات میں 2.74 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ جو 19 ارب 59کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا ، رواں سال کے دوران ایک ارب 56کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 21 ارب ایک 16کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، اس طرح تجارتی خسارے میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close