تجارت

ٹرمپ کا چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر محصولات لگانے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا میں چین کی تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے متعدد اقدامات میں سے پہلا تجارتی ایکشن ہے۔امریکی صدر کے اس اقدام سے 60 ارب ڈالر تک کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا البتہ ان مصنوعات کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد چین کے اس غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کو روکنا ہے جس کے ذریعے بیجنگ ہماری کمپنیوں کے املاک دانش یعنی نت نئے خیالات کو چوری کر رہا ہے۔چین کے خلاف تازہ ترین امریکی ایکشن کے تحت امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹیزر کا ادارہ چین کے غیر منصفانہ تجارتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں جاری کرے گا جس میں امریکی املاک دانش کی چوری میں ملوث چینی مصنوعات کی فہرست شامل ہوگی۔وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دوسرے ممالک بھی چین کے خلاف اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔صدارتی حکم نامے کے مندرجات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 60 روز کے دوران ہونے والے مشاورت کے بعد ہی چینی درآمدات کو نشانہ بنائیں گے، اس عرصے کے دوران انڈسٹری لابسٹ اور قانون سازوں کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ 1300 چینی مصنوعات کی مجوزہ فہرست میں رد و بدل کراسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close