تجارت

گوادر میں بلامعاوضہ 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش

چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کر دی۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی دستاویزات کے مطابق چینی کمپنی نے غیر معمولی طور پر گوادر کے شہریوں کے لئے بجلی کی بلارکا وٹ ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے کوئلہ سے چلنے والا 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے جس کے بارے میں بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے زمین الاٹ کرنے اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے عمل کے بعد چینی کمپنی پاور پلانٹ لگانے کا آغاز کر ے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close