تجارت

جن کے پاس سونا، ان کی لاٹری نکل آئی، قیمت میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے1348 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ۔بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے1348 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور129 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار 657 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پر مستحکم رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close