تجارت

حکومت نے نان فائلرز کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،جائیداد کی خریداری پر ایسی پابندی لگا دی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں جس کے تحت نان فائلرز کو 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جائیدادکی خریدوفروخت،ویلیو پرسودے کا اندراج کرنے کی تجویز ہے اور نان فائلرزکو40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

جائیدادپرودہولڈنگ ٹیکس،خریدارکی ظاہرکردہ ویلیوپرایک فیصدایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس کی تجویزہے ، جائیدادکی خریدوفروخت کیلئے ایف بی آرکے نوٹیفائیڈریٹس ختم کرنےکی تجویز ہے،ٹیکس گزاروں کو 3سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ آڈٹ کاسامنا نہیں کرناپڑیگا،جائیدادکی خریدوفروخت،ویلیو پرسودے کا اندراج کرنے کی تجویز بھی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close