Featuredتجارت

رمضان میں ہزار سے زائد اشیا پر سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے میں ایک ہزار سے زائد اشیا  کی قیمتوں میں رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کو حتمی شکل دے دی، حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1000 سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

وقافی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے 1 ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی حتمی منظوری دی ہے، رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی سستی اشیاء میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن، خوردنی تیل، دودھ ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close