تجارت

صنعتوں کوگیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انڈسٹری کو مکمل گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک میں اٹھارہ،اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اب چارسےچھ گھنٹوں تک محدود ہو گئی ہے.

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انڈسٹری کو پوری گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،رمضان المبارک اور عید پر پورے ملک میں امن رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ محض ایک سڑک نہیں بلکہ اس میں 75فیصد بجلی کے منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لیے باہر آجائے گا.

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مسائل محض تنقید اور الزامات سے نہیں بلکہ سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے سے ہی حل ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close