تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس رواں سال کی کم ترین سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی رہی جس سے سرمایہ کار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

کاروبار کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرگیا اور پہلے سیشن میں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 995 پوائنٹس کمی کے بعد 39 ہزار 288 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 265 میں کمی اور 19 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close