تجارت

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا کردیا گیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جب کہ پاکستان میں فی تولہ مہنگا کردیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1205 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے برعکس بلین مارکیٹ انتظامیہ نے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا نمایاں اضافہ کردیا ہے۔

اضافہ کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر56300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48268 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت20 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت17.29 روپے کے اضافے سے677.29 روپے ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close