تجارت

سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس ناغہ میں اچانک اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس نظام میں سپلائی کم ہوجانے کے سبب کل بروز ہفتہ 8ستمبر کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق فیصلے سے بسوں میں سفر کرنے والے شدید تکلیف کا شکار ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اچانک سی این جی پمپس بند کیے جانے سے عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کے لیے مجبور ہوگئے تھے، اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد اتوار کو صبح 8 بجے کھلیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close