تجارت

ایف بی آر نے شادی ہالزکی بکنگ پر ایڈوانس ٹیکس لگادیا

حکومت نے دولہا، دلہن اور ان کے گھر والوں پر ایک اور بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، شادی ہالز کی ایڈوانس بکنگ پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں شادی ہالز بعداز تقریب انکم پر سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اب کسی بھی تقریب کی بکنگ کے وقت ہی سیلزٹیکس وصول کیا جائے گا، ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی ہیں، میرج ہال، کلب اور ہوٹل میں کسی بھی تقریب پر پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، کہنے کو تو یہ ٹیکس ہوٹل، کلب یا میرج ہال مالکان سے وصول کیا جائے گا لیکن حقیقتاً اضافی بل کی صورت میں یہ ٹیکس عوام کی جیب سے ہی نکالا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close