تجارت

گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 18-2017 میں پاکستانی معیشت کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 18-2017 میں معاشی نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، ملک کے تمام پیداواری شعبوں کی کارکردگی معاشی نمو میں حصہ دار رہی۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق معاشی نمو میں اضافے کا سبب کم شرح سود، توانائی کی بہتر ترسیل، سبسڈیز اور قرضوں کی بہتر فراہمی کو بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری اخراجات اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سرمایہ کاری سے بھی معاشی نمو بڑھی ہے۔ تاہم معاشی نمو کے حصول میں مالی خسارہ پانچ سال جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم مہنگائی کے ساتھ معاشی نمو بنائے رکھنے کیلئے شرح سود میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹیزعائد کی گئیں ہیں تاہم معاشی نمو کو بنائے رکھنے کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close