تجارت

کراچی میں نیا شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بننے والا یہ ہیچیسن ٹرمینل اس سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دے گا

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرے گی۔

یہ سب چین کے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے باقی ماندہ پر کام جاری ہے اور افتتاح سے قبل سڑک بھی مکمل کر لی جائے گی۔

ایک مال برداری کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو عابد بٹ کا کہنا تھا ’پاکستان بہت عرصے سے پیچھے رہ گیا تھا لیکن اب اس نئے ٹرمینل کے قیام کے بعد ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔‘

پاکستان کی مجموعی تجارت کا نصف جہازوں سے لایا یا لے جایا جاتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کی بندرگاہ پر اس وقت 20 فٹ کے 10 لاکھ کنٹرنرز کو ہینڈل کیا جاتا ہے۔

توقع کی جا رہی ہیں کہ رواں برس اکتوبر میں ہیچیسن کے نئے ٹرمینل پر کام کا آغاز ہو جائے گا اور یہاں ایک اندازے کے مطابق پہلے برس ڈھائی لاکھ یونٹس ہینڈل کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close