تجارت

ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ،انٹربینک میں ڈالر بلندترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 142 روپے کا ہو گیا۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے اضافہ ہو گیاجس کے بعد انٹربینک میں بلندترین سطح پر پہنچ گیا،انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 142 روپے ہو گئی،ڈالر کی قدر میں اضافہ سےملکی قرضوں میں 760ارب روپے کا اضافہ ہو گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے اور تجارتی خسارے کی وجہ سے حکومت کو ہر روز 6 ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں ،ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کو فوری امدادی پیکیج کی ضرورت ہے ،لگتا ہے چین اور یو اے ای سے لال جھنڈی دکھا دی گئی ہے ،مارکیٹ کو فوری بڑے پیکج ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close