تجارت

ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آر او کے مطابق اب مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت ساٹھ روپے فی کلو ہوگی، ایف بی آر کے مطابق چینی کی نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا، قیمت میں اضافے سے ٹیکس سے حاصل شدہ رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت باہتر سے اٹھتر روپے تک دستیاب ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے درآمدی چینی کی قیمت سات سو پچیس ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے، اس وقت حکومت چینی پر آٹھ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے 73 روپے تک جاپہنچی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close