تجارت

2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہوجائے گا، امریکی ریٹنگ ایجنسی

امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے پاکستان کے حوالے سے تبصرے پر بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذکرات کے سبب پانچویں مرتبہ روپے کی قدر گرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدرکو قلیل مدتی استحکام رہے گا تاہم 2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلاف جز وقتی ہے، فنڈ کے ساتھ 2019 کی پہلی سہ ماہی تک حتمی معاہدہ ہوجائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت دوبارہ اپنے قدم جمائے گی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف پروگرام سے بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے بھی تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے اور آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close