تجارت

ایک ہفتے کے دوران مختلف اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی

کراچی  دال چنا 11 روپے ، ماش کی دال 10 ، مسور 5 روپے فی کلو سستی ہوئیں ، مونگ کی دال 145 روپے فی کلو پر برقرار 

 عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل سطح پر مختلف اقسام کی دالیں 12 روپے کلو تک سستی ہوگئیں ۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کے سبب مقامی سطح پر آسکی یہ 11 سے 12 روپے فی کلو تک سستی ہوگئی ہیں ۔ دال چنا 11 روپے کمی سے 93 روپے ، ماش کی دال 10 روپے کمی سے 190 روپے اور دال مسور 5 روپے کمی سے 115 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔ جبکہ مونگ کی دال کی قیمت بدستور 145 روپے کلو پر برقرار ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close