تجارت

بل گیٹس کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

 مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ضرور پڑھیں: افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی آج پاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان سے سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم  اورصدربل گیٹس فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم کو بل گیٹس کا لکھا گیا خط پیش کیا ۔ ملاقات میں وزیر صحت عامر کیانی اور وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی شریک تھے۔

بل گیٹس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close